5 جون، 2025، 5:16 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85853305
T T
0 Persons

لیبلز

بقائی: نسل کشی پر مبنی اسرائیلی جرائم کا معمول بن جانا، آج کی دنیا کا سیاہ ترین المیہ ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نسل کشی پر مبنی اسرائیل جرائم کا معمول بن جانا، آج کی دنیا کا سیاہ ترین المیہ ہے اور صیہونی حکومت کی حمایت اور اس کے جرائم کا جواز پیش کرنے والے، اسرائیلی حکومت کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں

ارنا کے مطابق ترجمان دفترخارجہ اسماعیل بقائی نے یہ بات  جمعرات کو ایک جرمن رکن پارلیمنٹ کو صرف اس بات پر نکال دیئے جانے پر اپنے ردعمل میں کہی ہے کہ وہ ایسی ٹی شرٹ پہن کر آگئے تھے جس پر فلسطین لکھا ہوا تھا۔

 اسماعیل بقائی نے اس واقعے پر اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ  یہ حقیقت کہ جرمن پارلیمنٹ کے ایک رکن کے لباس پرلفظ " فلسطین" کا لکھا ہونا بھی ناقابل تحمل ہے، ان لوگوں کی منافقت برملا کررہی ہے جو زبان سے خود مختار فلسطینی ریاست کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنی اس پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ نسل کشی پر مبنی اسرائیل کے جرائم معمول بن گئے ہیں جو آج کی دنیا کا سیاہ ترین المیہ ہے۔

 انھوں نے لکھا ہے کہ  صیہونی حکومت کی حمایت اور اس کے جرائم کا جواز پیش کرنے والے، ان جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .