صدر ایران مسعود پزشکیان نے ثقافتی، مذہبی اور تاریخی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور مذکورہ ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے عیدالاضحی کو ملت اسلامیہ کے خدمت خلق، قربانی کے جذبہ، اور اتحاد کی علامت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ عظیم موقع عالم اسلام میں خیر و برکت، امن اور سلامتی کا باعث بنے گا۔
صدر نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ملت اسلامیہ کے درمیان اتحاد اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور ظلم و جارحیت کے خلاف مسلم ممالک کے درمیان یکجہتی پر تاکید کی۔
تاجیکستان، کویت، آذربائیجان، ترکیہ، عراقاور قزاقستان کے رہنماؤں نے بھی صدر ایران کو مبارک باد دی اور اس موقع کو مسلم اقوام کے درمیان امن اور یکجہتی کو فروغ دینے کا ایک قیمتی موقع قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔
آپ کا تبصرہ