دو طرفہ تعاون
-
سیاستعراقچی کی مسقط میں اپنے عمانی ہم منصب اور یمن کے حکومتی ترجمان سے ملاقات
تہران (ارنا) مسقط پہنچنے پر ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب اور یمن کے حکومتی ترجمان سے ملاقات کی۔
-
سیاستایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بشار الاسد سے ملاقات
تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے صدر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
سیاستایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم جیسی تنظیموں کے اثرورسوخ کو صیہونی جرائم کو روکنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، صدر ایران
تہران (ارنا) ایران کے صدر نے صیہونی حکومت کی پیدا کردہ علاقائی کشیدگی اور بحران سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ممالک کے ہم آہنگی اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک کو چاہیے کہ وہ خطے میں بیرونی مداخلت کو روکنے کے لیے ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم جیسی علاقائی تنظیموں کی صلاحیتوں کا استعمال کریں۔
-
سیاستصیہونی حکومت کے حملوں سے غزہ اور لبنانی عوام کے مصائب سے غافل نہیں ہونا چاہیے، پزشکیان
تہران (ارنا) صدر ایران نے کہا ہے کہ ہمیں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے وجہ سے غزہ اور لبنانی عوام کے مصائب اور بے گھر ہونے سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر آج صیہونی حکومت غزہ میں جرائم اور نسل کشی کی جرات کررہی ہے تو اس کی وجہ کئی اسلامی ممالک کی حمایت اور بے حسی ہے اور اگر ہم نے متحد ہو کر اس جارحیت کا مقابلہ نہ کیا تو کل دوسرے اسلامی شہروں اور ممالک کی باری آئے گی۔
-
پاکستانپاکستان کے سابق وزیر اطلاعات، صدر ایران کی تقریر پرآشوب دور میں امید کی کرن ہے
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تہران کے ایٹمی حق اور فلسطین کی حمایت میں ایرانی صدر کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریر قابل تعریف اور آج کی ہنگامہ خیز دنیا میں امید کی کرن ہے۔
-
پاکستانپاک ایران مشترکہ سرحدوں کو محفوظ اقتصادی سرحدوں میں تبدیل کرنے پر اتفاق رائے
اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں ایران کے سفیر نے صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت کے فروغ، ثقافتی تعاون اور مشترکہ سرحدوں کو محفوظ اور اقتصادی سرحدوں میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔
-
پاکستانپاک ایران سرحدی تعاون کی سطح قابل اطمینان ہے
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے حال ہی میں ایران اور پاکستان کے درمیان رابطہ افسران کے تبادلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرحدیں امن اور دوستی کی سرحد ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی سطح قابل اطمینان ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کی قطر کے امیر سے ملاقات
سیاستہمہ جہت صدر کو کھونا مشکل ہے لیکن ملک کی پیشرفت نہیں رکے گی، رہبر انقلاب اسلامی
تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی اور حالیہ المناک واقعے میں قطر کی ہمدردی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کی پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات
سیاستشہید صدر رئیسی کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے
تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج شام پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی اور پاکستان کی حکومت اور عوام کی ہمدردی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
-
معیشتایران اور آذربائیجان کے صدور کا دورہ قیز قلعہ سی ڈیم
تہران (ارنا) سید ابراہیم رئیسی اور الہام علی اف نے زیر تعمیر قیز قلعہ سی ڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
-
پاکستانخطے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تہران، اسلام آباد اور کابل کے تعاون کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمن
اسلام آباد (ارنا) خطے میں دہشت گردی کے رجحان کو فروغ دینے میں امریکہ کے کردار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پاکستان کی جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن نے دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف تہران، اسلام آباد اور کابل کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔
-
ایران کے قونصل جنرل کی پاکستانی میڈیا سے بات چیت
پاکستانایران کے توانائی کے وسائل کے دروازے پاکستان کے لیے کھلے ہیں
اسلام آباد (ارنا) کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے صدر ایران کے حالیہ کامیاب دورہ پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے توانائی کے وسیع وسائل مشرقی ہمسایہ ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کا سنہری موقع ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایران اور پاکستان کے عوام اچھے برے حالات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور تعاون کی نئی راہیں کھولنے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
سیاستامیر عبداللہیان: ایران اور عراقی کردستان کے درمیان تعلقات دوستانہ اور اٹوٹ ہیں
تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے نیچروان بارزانی کے دورہ تہران پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور عراقی کردستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہا۔
-
پاکستانپاکستان: صدر ایران کا دورہ کامیاب رہا / غیر ملکی مخالفت کی کوئی اہمیت نہیں
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے وزیر دفاع نے ایرانی صدر کے دورہ اسلام آباد کو بہت اہم اور کامیاب قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ ہم تہران کے ساتھ گیس کے مشترکہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
دورہ پاکستان اور سری لنکا کا اہم پیغام،
سیاستصدررئیسی: ہمسایہ اور آزاد ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ ہوگا
تہران (ارنا) صدر ایران نے پاکستان اورسری لنکا کے کامیاب دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے خطے اور دنیا کو یہ پیغام گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور اور بااختیار ملک ہے جو دشمنوں کو پوری قدرت کے ساتھ اپنا پیغام دے سکتا ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے۔
-
کثیر المقاصد ڈیم اور پاور پلانٹ پروجیکٹ "اومااویا" کی افتتاحی تقریب
سائنس و ٹیکنالوجیایرانی ٹیکنالوجی سری لنکا منتقل / 20 ممالک میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا منصوبہ، صدر ایران
تہران (ارنا) ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی انجینئرنگ اور ٹیکنیکل شعبے کی مہارت دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے بڑے منصوبوں میں استعمال کرے گا۔
-
سیاستپاک ایران تعاون، امریکہ کو تشویش!
تہران (ارنا) امریکی وزارت خارجہ پاک تہران اقتصادی تعاون کے حجم کو بڑھانے کےفیصلے پر تشویش کا شکار ہے اور ایک بار پھر ایران کے خلاف اپنی غیر موثر پابندیوں کی بیساکھی کا سہارا لے رہا ہے۔
-
سیاستوزیراعظم پاکستان نے کشمیری عوام کی حمایت پر رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کشمیری عوام کے آزادی کے حق کی حمایت کی۔
-
سیاستپاکستانی پرائم منسٹر ہاوس: تہران اور اسلام آباد مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم
اسلام آباد (ارنا) پاکستانی پرائم منسٹر ہاوس نے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
سیاستاسلامی جمہوریہ ایران قومی سلامتی کے معاملے میں کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا، ناصر کنعانی
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ثابت کر دیا کہ وہ قومی سلامتی کے معاملے میں کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا اور بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے تحت قومی سلامتی کا دفاع کرتا رہے گا۔
-
سیاستصدر ایران نے پاکستان کے وزیراعظم ہاوس میں دوستی کا پودا لگایا
تہران (ارنا) ایران کے صدر نے پاکستان کے وزیر اعظم کی موجودگی میں پرائم منسٹر ہاوس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا علامتی پودا لگایا۔
-
معیشت2024 کے آغاز سے پاکستان کے لیے ایران کی برآمدات میں ٪16 اضافہ
پاکستان کی منسٹری آف کامرس کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کے لیے ایران کی برآمدات ٪16 اضافے کے ساتھ 286 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
-
پاکستانوزیراعظم پاکستان کی جانب سے صدر ایران کا باضابطہ استقبال
تہران (ارنا) ایران کے صدر آج صبح ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں چند منٹ قبل پاکستان کے وزیراعظم نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔
-
پاکستاناسلام آباد کی ایک شاہراہ کا نام " خیابان ایران" رکھا جائے گا
اسلام آباد (ارنا) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے پاکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور ہمسائیگی کی علامت کے طور پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک شاہراہ "خیابان ایران" کے نام سے منسوب کی جائے گی۔
-
سیاستمتحدہ عرب امارات اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
تہران (ارنا) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے جمعرات کی شب اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
-
صدر رئیسی کی اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو
سیاستغزہ اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم اور قتل و غارت گری کو روکنے کے لیے امت اسلامیہ کے موثر تعاون اور کوششوں کی ضرورت پر زور
تہران (ارنا) ایران کے صدر نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں ایران عراق تعلقات کو مضبوط بنانے اور غزہ اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے امت اسلامیہ کے تعاون اور باہمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
-
معیشتپاک ایران کسٹمز کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے 15 شقوں کا معاہدہ
تہران (ارنا) ایران اور پاکستان کے کسٹمز کے سربراہان نے تجارت کو آسان بنانے، کسٹم میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے 15 نکات پر اتفاق کیا ہے۔
-
سیاستامیر عبداللہیان مسقط پہنچ گئے
مسقط (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ عمانی حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے چند منٹ قبل مسقط پہنچ گئے۔
-
معیشتپاکستان کے لیے ایرانی برآمدات میں ٪39 اضافہ
تہران (ارنا) ایوان صنعت و تجارت کے ترقیاتی کمیشن کے ترجمان نے پاکستان کے لیے ایران کی برآمدات میں ٪39 اضافے کا اعلان کیا ہے۔
-
معیشتایران کے نائب وزیر خارجہ کی پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
اسلام آباد (ارنا) ایران کے اقتصادی ڈپلومیسی کے نائب وزیر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات کی۔ فریقین نے اقتصادی اور پارلیمانی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے باہمی آمادگی پر زور دیا۔