ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے کی خلاف ورزی قرار دیا۔
انھوں نے کہا ہے کہ شام پر غاصب صیہونی فوج کے حملے اس ملک کی ارضی سالمیت اورقومی اقتدار اعلی کے خلاف آشکارا جارحیت کے مصداق ہیں جو اس اسلامی ملکوں کو کمزور اور برباد کردینے کے لئے کئے جارہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملے صیہونی حکومت کی خطرناک اور قانون شکن ماہیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے شام کے اہم حصوں پر غاصب صیہونی حکومت کا قبضہ ختم کرانے کے لئے عالمی برادری کے اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
انھوں نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی وجہ سے اس خطے میں بد امنی بڑھنے اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے خطرے میں پڑجانے کی ذمہ داری بالخصوص امریکا پر اور بالعموم مغربی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اس جارح حکومت کو انواع و اقسام کے اسلحے سے لیس کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ