3 جون، 2022، 1:45 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84776775
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے چینی درآمدات میں 25 فیصد اضافہ

3 جون، 2022، 1:45 PM
News ID: 84776775
ایران سے چینی درآمدات میں 25 فیصد اضافہ

تہران - ارنا - چین کے کسٹمز نے اعلان کیا کہ 2022 کے پہلے چار مہینوں میں ایران سے چین کی درآمدات کی شرح  2ارب اور 489 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہے۔

چینی کسٹم ادارے کے مطابق رواں عیسوی سال کے پہلے 4 مہینوں کے دوران ایران سے چینی درآمدات کی شرح  2ارب اور 489ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ سال میں ایران سے چینی درآمدات کا حجم ایک ارب اور 982 ملین ڈالر تھا اور تیل ایران سے چین کی اہم درآمدی اجناس میں سے ایک ہے جس میں حالیہ مہینوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ نے 2022 کے پہلے چار مہینوں میں ایران اور چین کے درمیان تجارت میں 16 فیصد اضافے دیکھنے کا اعلان کیااور اس عرصے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت 5 بلین اور 25 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

جنوری سے اپریل 2021 کے مہینوں میں ایران اور چین کے درمیان تجارت کی مالیت 4 ارب 330 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

رواں سال کے پہلے 4 مہینوں میں چین کو ایرانی برآمدات کی شرح 2 ارب اور 536 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ سال کو  چین کو ایرانی برآمدات کا حجم بھی 2 ارب اور 348 ملین ڈالر تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .