16 فروری، 2021، 5:46 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84232035
T T
0 Persons
ایران کی غیرملکی تجارت کی سطح 7۔6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ پچھلے مہینے کے دوران، غیر ملکی تجارت کی مالی شرح 6 ارب 732 ڈالر تھی جس میں 2 ارب 951 ملین ڈالر کا حصہ برآمدات اور 3 ارب 781 ملین ڈالر کا حصہ درآمدات سے تعلق رکھتا ہے۔

"سید روح اللہ لطیفی" نے منگل کے روز کہا کہ پچھلے مہینے کے دوران، غیر ملکی تجارت کی درآمدات کے حصے میں 55 ملین ڈالر اور برآمدات کے حصے میں 693 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران، غیر ملکی تجارت کی مجموعی شرح 7 ارب 370 ملین ڈالر تھی جس میں 3 ارب 644 ملین ڈالر کا حصہ درآمدات اور 3 ارب 726 ملین ڈالر کا حصہ برآمدات سے تعلق رکھتا ہے۔

لطفی کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینے کے دوران، غیر ملکی تجارت کی شرح 6 ارب 732 ملین ڈالر تک پہنچ گئی اور گزشتہ دو مہینوں کے مقابلے میں درآمدات میں 5۔1 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے جبکہ برآمدات میں 19 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی مصنوعات کی درآمدات کی پہلی منزلیں بالترتیب چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکی اور افغانستان ہیں جن کو بالترتیب 2 ملین 152 ہزار ٹن، ایک ملین 501 ہزار ٹن، ایک ملین 361 ہزار ٹن، 382 ہزار ٹن اور 569 ہزار ٹن مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ممالک کیساتھ تجارتی لین دین، مجموعی طور پر حجم کے لحاظ سے 5 ملین 965 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 2 ارب 117 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .