ان ذرائع نے بتایا کہ ان اسٹریٹیجک اور حساس معلومات میں صیہونی حکومت کے مختلف خفیہ منصوبوں اور ایٹمی تنصیبات کی مکمل معلومات موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اس خبر کو دیر میں اعلان کرنے کی وجہ ان معلومات اور دستاویزات کی بھاری مقدار اور بڑا حجم تھا۔
ایران کے انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق، ان معلومات کو مکمل طور پر ایران پہنچنے اور محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کے بعد ہی اس خبر کو منظر عام پر لایا گیا۔
ایران کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن آئی آر آئی بی کے مطابق، یہ معلومات اس حد تک زیادہ ہیں کہ ان دستاویزات اور فوٹیج کا جائزہ لینے پر بہت زیادہ وقت صرف کیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ