30 مئی، 2022، 4:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84772417
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی غیر تیل برآمدات 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

تہران، ارنا - ایرانی کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایران نے رواں ایرانی سال کے آغاز سے آٹھ ارب 515 ملین ڈالر غیر تیل مصنوعات کی برآمدات کیں ہیں۔

یہ بات علیرضا مقدسی نے پیر کے روز ایرانی مغربی علاقے سردشت میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے آغاز سے اب تک ملکی کسٹم سے 17 ملین ٹن مصنوعات کی برآمد کی گئیں، جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے وزن کے لحاظ سے 1.6 فیصد کمی ہوئی، تاہم عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ 17 ملین ٹن سامان برآمد کیا گیا جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے وزن کے لحاظ سے1.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے  اور قیمت کے لحاظ سے 3.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مقدسی نے بتایا کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران ملک میں درآمدات کی شرح 5 ملین اور 181 ہزار ٹن ( 5 ارب اور 314 ملین ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمت کے لحاظ سے 2.4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .