14 ستمبر، 2021، 8:33 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84471254
T T
0 Persons
ایران کی عراق کو برآمدات میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ پچھلے 5 مہینوں کے دوران، ایران کی عراق کو برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 31 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہون نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ایران کی عراق سے درآمدات میں بھی مالیت کے لحاظ سے 430 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

"سید روح اللہ لطیفی" نے کہا کہ عراق حالیہ برسوں میں ایرانی مصنوعات کا دوسرا بڑا خریدار ملک ہے۔ لیکن بدقسمتی سے، گزشتہ شمسی سال کے دوران، کورونا کے پھیلنے کی وجہ کئی مہینوں کیلئے اس ملک کیساتھ کئی سرحدیں بند کی گئیں اور دیگر ممالک کی طرح گزشتہ سال کے دوران، عراق سے تجارتی لن دین میں کمی آئی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ مہینوں کے دوران، کورونا کے بیرونی تجارت پر کوئی اثر نہیں پڑا اور ملک کے معاشی تبادلے میں اضافہ ہوا  اور یہ ایران کا دوسرا بڑا برآمدی شراکت دار ملک عراق کیلئے بھی موثر رہا۔

لطیفی نے کہا کہ ایران نے اسی عرصے کے دوران، 12 ملین 24 ہزار ٹن سے زائد سامان کو عراق میں برآمد کیا ہے جس کی مالیت کی شرح 3 ارب 63 ملین 343 ہزار 248 ڈالر ہے۔ جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 53 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 31 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے پانچ مہینوں کے دوران میں بھی ایران نے 313 ہزار 612 ٹن مصنوعات کو عراق سے درآمد کیا ہے جس کی مالیت کی شرح 175 ملین 989 ہزار 678 ڈالر ہے۔ اور اس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 970 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 430 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .