پچھلے سال میں ایران اور تاجکستان کے تجارتی تعلقات میں 463 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، ایران اور تاجکستان کے درمیان 139 ہزار ٹن نان آئل مصنوعات کی لین دین ہوئی ہیں جس میں پچھلے دوسال کے اسی عرصے کے مقابلے میں  وزن کے لحاظ سے 489 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے436 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "سید روح اللہ لطیفی" نے تاجکستان کے صدر کے آج کے دورے تہران کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور تاجکستان کے درمیان بہت سی تاریخی، لسانی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارت دونوں قوموں کی توقعات سے بہت دور ہے۔

لطیفی نے کہا کہ تاہم گزشتہ سال کے دوران، ایران نے 124 ہزار 737 ٹن مصنوعات کی تاجکستان میں برآمدات کی ہیں جن کی مالیت کی شرح 91 ملین 601 ہزار ڈالر تھی جس میں پچھلے دوسال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 535 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 459 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ایران نے 14 ہزار 512 ٹن مصنوعات کو تاجکستان سے درآمدات کی ہیں جن کی مالیت کی شرح 39 ملین 437 ہزار 655 ڈالر ہے اور اس میں وزن کے لحاظ سے 263 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 439 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کسٹم کے ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ سالکے دوران، ایرانی صدر کے دورہ تاجکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات ضرب عضب کی راہ پر گامزن ہوئے اور ہم امید کرتے ہیں کہ تاجکستان کے صدر کے آج تہران کے دورے سے ایران اور تاجکستان کے درمیان سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات دونوں قوموں کی متوقع پوزیشن کے قریب تر ہوں گے۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .