ارنا کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پیر کی رات آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی صبح پاکستانی فوج کے جی ایچ کیو میں انجام پانے والی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران اور پاکستان دونوں برادر اور پڑوسی ملکوں کے تاریخی روابط اور مذہبی و ثقافتی مشترکات کی اہمیت پر زور دیا۔
بیان کے مطابق اس ملاقات میں علاقے کے جیوپولیٹیکل ماحول اور سیکورٹی کے حوالے سے دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجوں پر تعمیری گفتگو ہوئی۔
پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کی سرحدی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور دو جانبہ ہما ہنگی بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان میں، اس ملک کے صدر، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقات اور گفتگو کی اور اپنا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد سے واپس آگئے۔
آپ کا تبصرہ