5 مئی، 2025، 5:56 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85823944
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر خارجہ عراقچی کا دورہ پاکستان مکمل، تہران کے لئے روانہ ہوگئے

 اسلام آباد – ارنا – وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اسلام آباد کے ایک روزہ دورے میں اعلی رتبہ پاکستانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے بعد اب سے تھوڑی دیر قبل تہران کے لئے روانہ ہوگئے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی  اپنا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے اسلام آباد سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے ۔

 وزیرخارجہ سید عباس عرا‍قچی کو پاکستانی وزیر خارجہ کے معاون برائے علاقائی امور اسد گیلانی اور اسلام آباد میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے رخصت کیا۔

 سید عباس عراقچی نے اپنے ایک روزہ  دورہ اسلام آباد ميں، پاکستان کے صدر، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .