5 مئی، 2025، 8:11 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85824063
T T
0 Persons

لیبلز

زرداری اور عراقچی نے غزہ میں اسرائیل کی جرائم کی مذمت کی

اسلام آباد – ارنا – پاکستان کے ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے پاکستان کے صدر کی ملاقات میں، دوجانبہ روابط اور علاقے کے حالات کا جائزہ لیا گیا اور غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی سخت مذمت کی گئی

ارنا کے مطابق پاکستان کے ایوان صدر کے شعبہ رابطہ عامہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے آج اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچـی اور ان کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد کے اراکین سے ملاقات کی۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ زرداری اور عرا‍قچی نے ایران اور پاکستان کے روابط  میں توسیع اور اسی طرح سلامتی کے حوالے سے علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

 پاکستان کے صدر نے اس حساس وقت میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کی قدردانی کی اور علاقے میں امن و آ‎سائش بڑھانے میں ایران اور پاکستان  دونوں ملکوں کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔   

صدر پاکستان  نے اسی کے ساتھ اس چیز پر جس کو انھوں نے ہندوستان کے جارحانہ موقف کا نام دیا، تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے گفتگو اور ڈپلومیسی کا پابند ہونے پر زور دیا۔  

 انھوں نے ایران کے ساتھ دوجانبہ تجارت کی تقویت پر زور دیا۔

 ڈاکٹر عباس عراقچی نے بھی اس ملاقات میں ہندوستان اور پاکستان، دونوں فریقوں کے تحمل اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں صدر پاکستان اور ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی سخت مذمت کی۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے روابط کو اہمیت دیتا ہے اور  باہمی مفاد کی بنیاد پر دوطرفہ روابط کی زیادہ سے زیادہ تقویت میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انھوں نے اسی طرح ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں زیادہ سے زیادہ  فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .