2 مئی، 2022، 12:32 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84739429
T T
0 Persons

لیبلز

صدر رئیسی نے اپنے تاجک ہم منصب کو دورہ ایران کی دعوت دی

تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے تہران- دوشنبہ کے درمیان اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاجک ہم منصب کو دورہ ایران کی دعوت دی اور اس دورے کو باہمی اور علاقائی تعلقات کے فروغ میں موثر قرار دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز اتوار کو اپنے تاجکستان کے ہم منصب "امامعلی رحمان" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، تاجک عوام اور حکومت کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا عقیدہ ہے کہ تاجک عوام کی سلامتی اور کامیابی ایرانی عوام کی سلامتی اور کامیابی کے مترادف ہے۔

ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے  کہا کہ ایران کو خطے میں خاص طور پر افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر خدشہ ہے۔

انہوں نے نے تہران- دوشنبہ کے درمیان اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاجک ہم منصب کو دورہ ایران کی دعوت دی اور اس دورے کو باہمی اور علاقائی تعلقات کے فروغ میں موثر قرار دے دیا۔

دراین اثنا تاجکستان کے صدر نے ایرانی صدر مملکت کی ان کو دورہ ایران کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر رئیسی اور ایرانی عوام کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .