پاکستان کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ماسکو کے دورے پر

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کی سنیٹ کے چیئرمین اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر ماسکو پہنچ چکے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی ایک سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ماسکو پہنچے ہیں۔

یہ دو روزہ دورہ روسی سینیٹ کی سربراہ والنتینا ماتوینکو کی دعوت پر انجام پایا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس دورے میں پاکستان اور روس کے تجارتی، معاشی اور پارلیمانی تعلقات میں فروغ کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان کی سنیٹ کے روابط عامہ کے ادارے نے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کی سنیٹ کے سربراہان توانائی، سیکورٹی اور علاقائی رابطوں کے سلسلے میں بھی بات چیت کریں گے۔

گزشتہ سال بھی پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ماسکو کا دورہ کیا تھا۔

بعض ذرائع کے مطابق، پاکستان برکس تنظیم میں شمولیت کے لیے روس کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .