11 مئی، 2025، 2:22 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85829629
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات اور گفتگو

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات سے قبل اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

عمان پہنچنے کے فورا بعد سید عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انہوں نے عمان کی میزبانی کی قدردانی کرتے ہوئے ایران کے مذاکراتی اصولوں اور بنیادوں سے اپنے عمانی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر البوسعیدی نے کہا کہ مسقط بھی مذاکرات کا راستہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے لیے مسقط کے اقدامات کی وزیر خارجہ عراقچی کو تفصیلات پیش کیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .