27 نومبر، 2021، 7:52 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84557283
T T
0 Persons
ایران کی غیر ملکی تجارت کی مالی شرح 1۔63 ارب ڈالر پہنچ چکی

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ پچھلے 8 سالوں کے دوران، ایرانی کی غیر ملکی تجارت کی شرح میں قابل قدر اضافے کا ریکارڈ کیا گیا ہے اور اسی عرصے کے دوران 110 ملین 300 ہزار ٹن مصنوعات کی لین دین کی گئی ہے جن کی مالیت کی شرح 63 ارب 100 ملین ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "مہدی میر اشرفی" نے مزید کہا کہ پچھلے 8 مہینوں کے دوران، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ایران کی غیر ملکی تجارت کی شرح میں وزن کے لحاظ سے 5۔43 فیصد اور وزن کے لحاظ سے 40 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

نائب ایرانی وزیر اقتصاد نے مزید کہا کہ 110 ملین 300 ہزار ٹن برآمد شدہ مصنوعات کے کل میں سے 83 ملین اور 700 ہزار ٹن مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے جن کی مالیت کی شرح 31 ارب 100 ملین ڈالر ہے۔ جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 5۔10 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ان مصنوعات میں سے سب سے زیادہ پیٹروکیمیکل سامان کو برآمد کیا گیا ہے جو اسی عرصے کے دوران 39 ملین 800 ہزار ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کیا گیا ہے جن کی مالیت کی شرح 13 ارب 300 ملین ڈالر ہے۔

میر اشرفی نے مزید کہا کہ چین، عراق، ترکی، متحدہ عرب امارات اور افغانستان بالترتیب ایران کی پانچ بڑی برآمدی مصنوعات کی منزلیں ہیں۔

ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ 8 مہینوں کے دوران، 42 ملین 500 ہزار ٹن مصنوعات کو مختلف ممالک سے درآمدات کی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 21 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 38 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .