یہ بات سید روح اللہ لطیفی نے منگل کے روز پڑوسیوں کے ساتھ ایران کی تجارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 مہینوں کے دوران ایران اور 15پڑوسیوں کے درمیان تجارت کی شرح 46.2 بلین ڈالر تھی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 14 ارب ڈالر کی نمو کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ گزشتہ سال اس کا حجم 32.4 ارب ڈالر تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی سال کے آغاز سے لے کر فروری کے آخر تک ایران اور 15 پڑوسی ممالک کے درمیان 92 ملین اور 256 ہزار اور 219 ٹن (46 ارب اور 245 ملین اور 716 ہزار اور 63 ڈالر) سامان کا تبادلہ ہوا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلےمیں وزن کے لحاظ سے 22 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک کو ایرانی برآمدات کا حصہ،70 ملین اور 259 ہزار اور636 ٹن اشیاء( 23 ارب اور 528 ملین اور 428 ہزار اور 257 ڈالر) تھا،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں وزن میں 13 فیصد اور مالیت میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ