30 جولائی، 2021، 4:12 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84420750
T T
0 Persons
رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں ایران کی غیر ملکی تجارت میں 47 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل نے رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات اور درآمدات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران 50 ملین اور 800 ہزار ٹن سامان جس کی مالیت 29 ارب ڈالر ہے، ایران اور مختلف ممالک کے درمیان تبادلہ ہوا ہے۔

مہدی میر اشرفی نے جمعہ کے روز گزشتہ 4 مہینوں میں ملک کی برآمدات اور درآمدات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مدت میں ایرانی غیر ملکی تجارت کا حجم 50 ملین اور 800 ہزار ٹن(29 ارب ڈالر) تھا  جو گزشتہ سال کےاسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 21 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 47 فیصد زیادہ ہے۔

ان کے کہنے کے مطابق غیرملکی تجارت میں غیر تیل برآمدات کا حصہ 14 ارب 3 سو ملین ڈالر (38 ملین اور 300 ہزار ٹن) تھا جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن میں 27 فیصد اور قیمت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی برآمدات میں چین نے 10 ملین ٹن کے ساتھ پہلی پوزیشن،  عراق 10 ملین اور 900 ہزار ٹن  کے ساتھ دوسری پوزیشن اور متحدہ عرب امارات نے 4 ملین اور 300 ہزار ٹن کے ساتھ تیسری پوزیشن کو اپنے نام کر لی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں درآمدات کے اعدادوشمار کے بارے میں کہا کہ  ایران کو اس عرصے کے دوران ، ملک میں 14 ارب اور 500 ملین ڈالر مالیت اور12 ملین اور 500 ہزار ٹن سامان درآمد کیا گیا  جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 5٪ اور قیمت میں 32٪ اضافہ ہے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .