سید روح اللہ لطیفی نے ہفتہ کے روز کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں کےدوران پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کی شرح 68 ملین ٹن (33 ارب ڈالر) ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میںوزن کے لحاظ سے 19% اور مالیت کے لحاظ سے 45 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینے کے آخر تک مجموعی طور پر ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان تجارت کی شرح ( 63 ارب اور 132 ملین ڈالر) 110 ملین 284 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جن میں سے پڑوسیوں کے ساتھ تجارت وزن کے لحاظ سے62 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 52 فیصد پر مختص ہے۔
لطیفی نے کہاکہ رواں شمسی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 83 ملین 740 ہزار ٹن(31 ارب 100 ملین ڈالر ) برآمدی مصنوعات میں سے 16 ارب 664 ملین ڈالر(52 ملین 390 ہزار ٹن ) مصنوعات کو 15 ہمسایہ ممالک کو برآمد کی گئیں جس کا کوٹہ ملکی برآمدات میں وزن کے لحاظ سے 62 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 53فیصد ہے اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں وزن میں 11 فیصد اور مالیت میں 24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ