ایران میں پچھلے پانچ مہینوں میں ایک ارب ڈالر کا مثبت تجارتی توازن

تہران، ارنا- ڈائریکٹر جنرل کسٹم آف ایران نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ مہینوں کے دوران، ملک کا تجارتی توازن ایک ارب ڈالر مثبت ہوگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "مہدی میر اشرفی" نے آج بروز ہفتے کو ایرانی وزیر خزانہ "احسان خاندوزی" کے امام خیمنی(رہ) کے کسٹم کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کے پچھلے پانچ مہینوں کے دوران، 59 ملین 300 ہزار ٹن مصنوعات کی برآمدات اور درآمدات کی ہیں جن کی مالیت کی شرح 34 ارب ڈالر ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 20 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میر اشرفی نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ایران نے 45 ملین 500 ہزار ٹن نان ائل مصنوعات کو برآمد کیا ہے جن کی مالیت کی شرح 17 ارب 661 ملین ڈالر ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 20 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 63 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کسٹم آف ایران نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران 13 ملین 800 ہزار ٹن مصنوعات کو ایران میں درآمد کیا گیا ہے جن کی مالیت کی شرح 16 ارب 631 ملین ڈالر ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 5 فیصد کی کمی ہوئی ہے مگر مالیت کے لحاظ سے 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، عراق، متحدہ عرب امارات اور ترکی بالترتیب ایران کی برآمدی مصنوعات کی سب سے بڑی منزلیں ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .