ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ تیل کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "علی فروزندہ" نے کہا ہے کہ وزارت تیل کی کوششوں کی بدولت اور عوامی حلقوں میں افواہوں اور بیانات کے برعکس؛ رواں شمسیسال کے پہلے دو مہینوں میں تیل، گیس کنڈینسیٹ، قدرتی گیس، پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال کے دو مہینوں میں تیل، گیس کنڈینسیٹ، قدرتی گیس، پیٹرولیم مصنوعات، پیٹرو کیمیکل مصنوعات سے ہونے والی آمدنی کا موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ اپریل اور مئی میں زرمبادلہ کی کمائی گزشتہ اسی عرصے کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ تھی۔
محکمہ تیل کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا کہ مثال کے طور پر "نیما" سسٹم میں گزشتہ سال کے پہلے دو مہینوں میں پیٹروکیمیکل ریونیو 1.5 بلین ڈالر تھا جو اس سال کے پہلے دو مہینوں میں 2.450 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
فروزندہ نے کہا کہ قانون اور بجٹ کی دفعات کے مطابق جمع ہونے والی آمدنی کو ملک کے ذمہ دار اداروں کو مختلف استعمال کے لیے دیا گیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ