علیرضا مقدسی نے آج بروز منگل کہا کہ گزشتہ نو مہینوں میں ہونے والی کل تجارت میں سے 92 ملین 300 ہزار ٹن ( 35 ارب اور 100 ملین ڈالر) برآمدات سے متعلق ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے آٹھ فیصد اور قیمت کے لحاظ سے چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعداد 1399 کی کل برآمدات برآمدات سے زیادہ ہے جو سال کے آخر تک 47 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے دسمبر کے آخر تک ایران اور دیگر ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 72 ارب اور 100 ملین ڈالر( 122 ملین اور 500 ہزار ٹن) تک پہنچ چکا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں وزن میں 11 فیصد اور مالیت میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ہمارے ملک کی غیرملکی تجارت سال کے آخرتک 98 بلین تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نےمزید بتایا کہ چین ایران کی پہلی برآمدی منزل ہے جس کے بعد عراق، ترکی، متحدہ عرب امارات اور افغانستان بالترتیب ایران کی پانچ بڑی برآمدی مصنوعات کی منزلیں ہیں۔
مقدسی نے مزید بتایا کہ گزشتہ نو مہینوں میں ملک کی درآمدات کی شرح 30 ملین اور 100 ہزار ٹن (37 ارب ڈالر) تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن میں 20 فیصد اور قیمت میں 37 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، چین، ترکی، جرمن اور سوئس بالترتیب ایران کی سب سے درآمدی منزلیں ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ