آندریا ٹینینٹی نے بیروت میں ضاحیہ پر صیہونی حملوں کو ایک خطرناک اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ نہ صرف لبنان کی خودمختاری اور قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہے بلکہ جنگ بندی معاہدے کے بعد علاقے کےاستحکام کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔
UNIFIL کی ترجمان نے خبردار کیا کہ یہ حملے نہ صرف کشیدگی اور تصادم میں اضافہ کا باعث بنیں گے بلکہ خطے کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیں گے جو پندرہ ماہ سے جنگ میں گھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم قرارداد 1701 کے تحت تمام امور منجملہ لبنانی فوج کو ملک میں مکمل طور پر امن قائم کرنے میں مدد کرتے رہیں گے۔
آندریا ٹینینٹی نے صیہونی فوج سے جنوبی لبنان کے ان علاقوں سے دستبردار ہو جانے کا مطالبہ کیا جن پر اس کا قبضہ ہے۔
آپ کا تبصرہ