گزشتہ سال کردستان کی غیر ملکی تجارت کا حجم 7 ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ گیا

سنندج، ارنا - کردستان کی صنعت، کان کنی اور تجارتی تنظیم کے سربراہ نے کہاہے کہ گزشتہ سال اس صوبے میں غیرملکی تجارت کی مالیت سات ارب اور 815 ملین ڈالر تھی۔

یہ بات بختیار خلیقی نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے کے غیر ملکی تجارتی تبادلے میں برآمدات، درآمدات اور ٹرانزٹ شامل ہیں اور گزشتہ سال صوبے کی سرحدوں سے 968 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ 2 ملین ٹن سے زائد سامان بیرون ملک برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران صوبے کی سرحدوں سے 3 ملین 175 ہزار ٹن(6 ارب اور 805 ملین سامان کی ترسیل کی گئی ہے جو 1399 کی اسی مدت کے مقابلے میں وزن میں 70% اور قیمت میں 54% اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کردستان کی برآمدات گزشتہ سال میں 30 ہزار ٹن تھیں جو 1399 کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 26 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 23 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .