ارنا کے مطابق ویٹیکن میں کارڈینلوں کے درمیان دون دن سےجاری مشاورت کے بعد جمعرات 8 مئی کی شام کیتھولک عیسائیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب ہوگیا۔
یا درہے کہ پوپ فرانسس سخت بیماری کے بعد گزشتہ 21 اپریل کو انتقال کرگئے تھے۔
ان کے جانشین کے لئے ویٹیکن میں دو دن تک مشاورت جاری رہی اور بالآخر جمعرات کی شام ویٹیکن کے سسٹین چرچ سے سفید دھواں بلند ہوا جو اس بات کی علامت ہے کہ 133 کارڈینلس کے اجماع سے نئے پوپ کا انتخاب عمل میں آگیا۔
ںئے پوپ، کارڈینال رابرٹ فرانسس پرووسٹ جن کا لقب پوپ لئو چہاردہم ہے، امریکی ریاسیت الینوای کی شہرشیکاگو کے رہنے والے ہیں۔ وہ پوپ فرانسس کے قریبی ساتھیوں میں تھے اور امریکی کیتھولک عیسائی ہیں۔
سی این این نے نئے پوپ کے بارے میں کہا ہے کہ وہ تجربہ کار عالمی رہنما ہیں، انھوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مذہبی ملبغ کی حیثیت سے جنوبی امریکا میں گزارا ہے اور اب وہ ویٹیکن کے سربراہ اور کیتھولک عیسائيوں کے نئے پیشوا اور پوپ منتخب ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ وہ پوپ فرانسس کی اصلاحات کو جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ