8 مئی، 2025، 7:17 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85827175
T T
0 Persons

لیبلز

جنرل سلامی: ہمارا راستہ سفارتکاری ہے لیکن ہر سطح کی جنگ کے لئے بھی تیار ہیں

مشہد مقدس- ارنا- پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایٹمی  مسئلے میں ہماری اولویت اور ترجیح ڈپلومیسی اور دھمکی سے پاک فضا میں منصفانہ طور پر  مسئلے کو حل کرنا ہے لیکن ہم ہر سطح کی جنگ  کے لئے بھی تیار ہیں

 ارنا کے مطابق جنرل حسین سلامی نے جمعرات کی شام بارگاہ رضوی کے امام خمینی ہال میں شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اگر دھمکی دی تو ہم ہر سطح پر جنگ کے لئے تیار ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ امریکیوں نے دھمکیوں اورنئی پابندیوں سے اپنی بد عہدی اور اس بات کو ثابت کردیا کہ قابل اطمینان نہیں ہیں۔

 پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرانچیف نے کہا کہ انہیں جان لینا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے  اپنے سیاسی ارادے اور رضا کارانہ طور پر ایٹمی اسلحے تک دسترسی سے گریز کیا ہے اور اس کو اپنی دفاعی ڈاکٹرائن سے حذف کردیا ہے۔

 انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم اپنے حیاتی اہمیت کے مفادات سے ہرگز دست بردار نہیں ہوں گے کہا کہ اسرائیل کا تخریبکار وزیرا‏عظم اپنی باتوں سے امریکی حکام کے ذہنوں پر اثرانداز ہوکر انہیں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ امریکیوں کو دوسرے ملکوں میں مداخلت کا تلخ تجربہ ہے، انہیں انہیں عقل سے کام لینا اور صیہونی حکومت کے تخریبکار وزیر اعظم کی باتوں کے فریب میں نہیں آنا چاہئے۔  

 پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ہم دشمنوں کوخبردار کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے کوئی احمقانہ قدم اٹھایا تو ہم جہنم کے دروازے ان پر کھول دیں گے۔  

 انھوں نے دشمنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم نے تمھارے لئے بہت وسیع انتظام کررکھا ہے اور ایسی مصیبت ڈھائیں گے کہ آپریشن وعدہ صادق 1 اور وعدہ صادق 2 کو بھول  جاؤ گے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ہم غاصب اسرائيلی حکام سے کہتے ہیں کہ تم تو اپنے ہوائی اڈے پر یمن کے بہادر انصاراللہ کے مجاہدین کا ایک میزائل بھی برداشت نہ کرسکے تو سیکڑوں اور ہزاروں میزائل کیسے برداشت کروگے، لہذا اپنی جگہ خاموش بیٹھے رہو۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .