8 مئی، 2025، 9:00 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85827246
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر خارجہ کے ایک روزہ دورہ ہندوستان کے نتائج کی وضاحت

نئی دہلی – ارنا – ترجمان دفترخارجہ نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ایک روزہ دورہ ہندوستان کے نتائج بیان کئے

    ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی  کے ایک روزہ دورہ ہندوستان کے اختتام پر اس دورے کے نتائج بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دو جانبہ امور اور علاقائی نیز بین الاقوامی مسائل پر دوست اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتوں کے دائرے میں انجام پایا۔

  انھوں نے بتایا کہ یہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے سید عباس عراقچی کا ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ اس لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے کہ جنوبی ایشیا کے تازہ سیکورٹی واقعات کے پیش نظر بہت ہی حساس حالات میں انجام پایا ہے۔   

انھوں نے کہا کہ اس دورے میں تقریبا چھے سال کے بعد دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی  صدارت میں ایران ہند مشترکہ کمیشن کا اجلاس ہوا ۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ اس دورے میں ہندوستان کے وزیر خارجہ، صدر اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں ہوئيں۔ ،

انھوں نے بتایا کہ اس دورے میں دو طرفہ روابط اور اقتصادی، مالیاتی اور حفظان صحت کے شعبوں میں تعاون کی تقویت کے لئے تعمیری بات چیت ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ اسماعیل بقائی نے بتایا کہ وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ ہندوستان میں، علاقائی اور بین الاقوامی حالات، بالخصوص مغربی  اور جنوبی ایشیا کی تازہ صورتحال پر تفصیل کے ساتھ جامع مذاکرات انجام پائے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .