ایرانی صوبے کردستان

  • ایران کے  صوبے کردستان میں کشمش کی پیداوار کا موسم، تصویری رپورٹ

    معیشتایران کے صوبے کردستان میں کشمش کی پیداوار کا موسم، تصویری رپورٹ

    ایران کے صوبہ کردستان میں بولاو نامی سنہری کشمش کی پیداوار کا موسم شروع ہو گیا ہے۔ کردستان میں کشمش بنانے کا یہ طریقہ "بولاو" کہلاتا ہے۔ یہ طریقہ سنندج اور کامیاران کے شہروں کے درمیان کوہ اولان کی ڈھلوان پر واقع دولاب گاؤں میں زمانہ قدیم سے عام ہے اور اس روایتی طریقے سے 200 ٹن سنہری کشمش سالانہ تیار کی جاتی ہے۔ کشمش تیار کرنے کے لیے لکڑی کی راکھ کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے ایک برتن میں ڈالکر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ راکھ بیٹھنے کے بعد اس پانی کو جسے "خوشاب" کہا جاتا ہے، دوسرے برتن میں ڈالکر اس میں انگور ابال لیے جاتے ہیں۔ اعلی کوالٹی کی کشمش کے لیے پانی کا ٹیمپریچر 80 سے 90 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے۔ خوشاب میں بھیگے ہوئے انگوروں کو کھلی دھوپ میں 7 سے 15 دن تک خشک ہونے دیتے ہیں۔