عرب اور افریقی ممالک کو ایرانی برآمدات میں2.6بلین ڈالر کا اضافہ

تہران، ارنا - ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے مینجنگ ڈائریکٹر برائے عربی اور افریقی ممالک کے امور نے عرب اور افریقی ممالک کو ایران کی برآمدات میں 2 ارب اور 600 ملین ڈالر کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

فرزاد پیلتن نے ہفتہ کے روز کہا کہ شائع شدہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سنہ 1399  ہجری شمسی کے مقابلے میں 1400 میں عرب اور افریقی ممالک کو ایران کی برآمدات 20 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 595 ملین ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 293 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1400 کو عراق 8 ارب 900 ملین ڈالر کے ساتھ، متحدہ عرب امارات 4 ارب 900 ملین ڈالر کے ساتھ، عمان 716 ملین ڈالر کے ساتھ، گھانا 353 ملین ڈالر اور جنوبی افریقہ بھی 254 ملین ڈالر کے ساتھ  بالترتیت ایرانی درآمدات کےلحاظ سے پہلے سے پانچویں نمبروں پر ہیں۔

 پیلتن نے بتایا کہ شام، کویت، قطر، نائیجیریا اور موزمبیق بالترتیب 218 ملین، 158، 134، 125 ملین اور 8 ملین ڈالر کے ساتھ، ایران کی برآمدات میں چھٹے سے دسویں نمبروں پر ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  1400 میں عربی او افریقی ممالک سے ایرانی درآمدات کی شرح 10 ارب اور 470 ملین ڈالر سے 18 ارب اور 479 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 1399 کے مقابلے میں 76 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فرزاد پیلتن نے بتایا کہ اس شعبے میں متحدہ عرب امارات، عراق، عمان، شام اور لبنان نے ایرانی درآمدات کے شعبے میں پہلی سے پانچویں پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .