19 جولائی، 2021، 2:50 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84409333
T T
0 Persons
اس موسم بہار میں افریقی ممالک کو ایرانی برآمدات میں 350٪ کا اضافہ

تہران، ارنا -   ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے مینجنگ ڈائریکٹر برائے عربی اور افریقی ممالک کے امور نے کہا ہے کہ  رواں سال کے موسم بہار میں افریقی ممالک میں ایرانی برآمدات 834 ہزار اور 381 ٹن سامان(340 ملین ڈالر) تھیں جو پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 144 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 350 فیصد کا اضافہ  ہوا ہے۔

یہ بات فرزاد پیلتن نے آج بروز پیر کہی۔

 انہوں کہا کہ اس عرصے کے دوران ، گھانا 151 ملین ڈالر کے ساتھ ، الجیریا 58 ملین ڈالر کے ساتھ ، جنوبی افریقہ کو 32 ملین ڈالر کے ساتھ ، تنزانیہ کو 25 ملین ڈالر کے ساتھ اور نائیجیریا 18 ملین ڈالر کے ساتھ افریقی ممالک کے درمیان ایران کے برآمد کنندہ ممالک کے سب سے 5ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی برآمدات کی شرح سوڈان، کینیا، آئیوری کوسٹ، صومالیہ اور مصر  کو بالترتیب 17 ملین ڈالر 14.5 ملین ڈالر ، 12 ملین ڈالر ، 4 ملین ڈالر اور 1.5 ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ایران کی برآمدات کی شرح الجیریا کو 641 فیصد ، نائیجیریا  کو 818 فیصد، آئیوری کوسٹ کو 750 فیصد ، تنزانیہ کو 580 فیصد ، جنوبی افریقہ کو 456 فیصد اور گھانا کو 370 فیصد تھی۔

ارنا کے مطابق ، موسم بہار میں غیر تیل غیر ملکی تجارت 38 ملین 379 ہزار ٹن سامان( 20 ارب اور 902 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .