ایرانی کسٹم ادارے نے پیر کے روز ایرانی کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور ' حسین کاخکی' کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کو ایرانی برآمدات کی شرح 420 ملین اور 823 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37 فیصد بڑھ گئی ہے۔
جن میں سے روس 222 ملین اور 743 ہزار ڈالر کے ساتھ۔ آرمینیا 99 ملین اور 683 ہزار ڈالر کے ساتھ،قازقستان 63 ملین اور 677 ہزار ڈالر کےساتھ ، کرغزستان 26 ملین اور 981 ہزار ڈالر کے ساتھ اور بیلاروس 7 ملین اور 738 ہزار ڈالر کے ساتھ بالترتیب پہلے سے پانچویں پوزیشنوں پر ہیں۔
اسی عرصے کے دوران یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک سے ایران کو درآمدات ایک ارب اور 536 ملین اور 659 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد اضافہ ہے۔ جس لحاظ سے روس، قازقستان، بیلاروس، آرمینیا اور کرغزستان نے بالترتیب پہلے سے پانچویں پوزیشنوں کو حاصل کیا ہے۔
کاخکی نے کہا کہ یوروشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کے ساتھ گزشتہ پانچ مہینوں میں ہمارے ملک کی بیرونی تجارت (برآمدات اور درآمدات) کا حجم 1 ارب 957 ملین 482 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ،جو مجموعی طور پر پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مالیت کے لحاظ سے 96 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ