27 مئی، 2022، 5:41 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84768910
T T
0 Persons

لیبلز

ایران تیل کی برآمدات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش میں ہے

تہران ارنا – ایرانی قومی آئل کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایران اب بھی تیل کی برآمدات جاری رکھے ہوئے ہے۔

محسن خجستہ مہر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے مقابلے میں تیل کی برآمدات کا حجم بڑھ گیا ہے، لہذا تیل کے لئے رقم حاصل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ یومیہ 5.7 ملین بیرل تیل کی پیداوار کا حصول کافی حقیقت پسندانہ ہے اور ایران میں تیل کی موجودہ پیداواری صلاحیت پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس حجم کو حاصل کرنے کے لیے 90 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور سب سے پہلے ہم ملک کے اندر زیادہ سے زیادہ مالیاتی صلاحیت کا استعمال کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنیاں بھی اس سرمایہ کاری میں حصہ لے سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پابندیوں کو بے اثر کرنے کے لیے اگر ہم ملک میں موجود تمام وسائل کو بروئے کار لائیں تو ہمارا ملک متزلزل نہیں ہو گا اور یہی پالیسی مزاحمتی معیشت سے متعلق ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .