ایران کی دفاعی صنعتوں کا تیار کردہ نیا میزائل اپنی کاربن فائبر باڈی اور جدید گائیڈنس اور کنٹرول سسٹم کے ساتھ دفاعی ریڈاروں سے بچ رہنے کی اعلی اسٹیلتھ صلاحیتوں کا حامل ہے۔
ایران کے وزیر دفاع کے مطابق، THAAD جیسے سیٹلائٹ گائیڈڈ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم بھی جدید ترین ایرانی میزائل کے وار ہیڈ کو روکنے کے قابل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی وعدہ صادق 1 اور 2 جیسے بڑے فیلڈ تجربات کا نتیجہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران نے گزشتہ صیہونی حکومت کے خلاف وعدہ صادق 1 اور 2 کے نام سے دو بڑے کامیاب آپریشن کیے تھے اور ایرانی میزائلوں نے مقبوضہ فلسطین کے اندر صیہونی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیل اور امریکہ کا تیار کردہ مشترکہ دفاعی نظام بھی ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا تھا۔
عسکری ماہرین کا خيال ہے کہ بیلسٹک میزائلوں کی اپ گریڈیشن کے نتیجے میں اسی طرح کی ملتی جلتی صورتحال میں دشمن انٹرسیپٹ کرنے کی شرح ہر 100 میزائلوں کے مقابلے میں 5 سے بھی کم ہوجائے گی۔
آپ کا تبصرہ