ملک کی غیر ملکی تجارت سے متعلق تازہ ترین شائع شدہ اعداد وشمار کے مطابق ایران میں رواں سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران، نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی سطح، وزن کے لحاظ سے 88 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 27 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ایرانی درآمدات میں 5 فیصد کی کمی
رپورٹ کے مطابق، ملک میں اسی عرصے کے دوران، درآمدات کی سطح، وزن کے لحاظ سے 22 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 28 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کی کمی نظر دیکھنے میں آئی ہے۔
چین اور عراق ایرانی برآمدات کی پہلی منزلیں ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران چین کو 6 ارب 801 ملین ڈالر، عراق کو 5 ارب 710 ملین ڈالر،متحدہ عرب امارات کو 2 ارب 932 ملین ڈالر ، ترکی کو 2 ارب800 ملین ڈالر اور افغنستان کو ایک ارب497 ملین ڈالر مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔
اس رپورٹ میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران رواں سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران سب سے زیادہ چین اور متحد ہ عرب امارات کو مصنوعات کی برامدات کی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ