ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاک ایران مستحکم تعلقات کا عکاس ہے، پاکستان

اسلام آباد (ارنا) پاکستانی وزارت خارجہ نے کچھ دیر قبل ایک بیانیے میں کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کے لیے کل اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاک ایران مستحکم تعلقات کا عکاس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے میں سید عباس عراقچی، صدر پاکستان صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور  نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  پاک ایران مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے بندہن سے جڑے ہیں۔  توقع ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔

 دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم پر خصوصی زور دیتے ہیں۔

اس دورہ میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا حائے گآ۔

IRNA کے مطابق؛ 26 اپریل کو، سید عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت میں، دہلی- اسلام آباد کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی تھی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .