9 مارچ، 2021، 3:36 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84258367
T T
0 Persons
ایرانی غیر تیل برآمدات میں 6.2 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا - ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے ڈائریکٹر مینجر برائے کارو باری معلومات نے کہا ہے کہ جنوری مہینے کے مقابلے میں فروری کے مہینے میں ایرانی غیر تیل برآمدات میں 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات عباس خالقی تبار نے منگل کے روز کہی۔

اس سال کے گیارہ مہینوں کے دوران سامان کی برآمدات 103 ملین اور 90 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں جن کی مالیت 31 بلین اور 198 ملین ڈالر ہے ، اور برآمدات میں ماہانہ اضافے کے تسلسل میں اس رقم کا تخمینہ فروری میں 3 ارب 135 ملین ڈالر لگایا گیا تھا ، جو مالیت کے لحاظ سے گزشتہ کے مقابلہ میں 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی غیر تیل برآمدات میں چین کا حصہ 26٪ ، عراق 22٪ ، متحدہ عرب امارات 13.4٪ ، ترکی 7٪ اور افغانستان 6.7٪ ہے۔

رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں ایران کی تجارتی ریکارڈ 65 بلین اور 500 ملین ڈالر تک پہنچی ، جس میں برآمدات کا حصہ 31 بلین اور 198 ملین ڈالر تھا اور درآمدات کا حصہ 34 بلین اور 321 ملین ڈالر تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .