20 ستمبر، 2021، 12:39 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84477418
T T
0 Persons
ایران اور ای سی او کے اراکین کے درمیان 5 ارب ڈالر کی تجارت

تہران، ارنا – ایرانی کسٹم  ادارے کے ترجمان نے کہاہے کہ ایران نے گزشتہ پہلے پانچ ماہ میں ای سی او کے نو رکن ممالک کے ساتھ پانچ ارب ڈالر جس کی مالیت تقریبا آٹھ ملین ٹن ہے، کی تجارت کی ہے۔

یہ بات سید روح اللہ لطیفی نے پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے لے کر اگست کے آخر تک ایران اور دیگر ای سی او  کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 7 ملین اور 944 ہزار اور 322 ٹن سامان (4 ارب اور 967 ملین 319 ہزار اور 849 ڈالر) تک پہنچ گیا جو برآمدات کا حصہ 6ملین ہور 837 ہزار ہور 11 ٹن ( 2 ارب اور 953 ملین اور 3030 ہزار اور 532 ڈالر) ہے۔

درآمدات کی شرح بھی 1 ملین اور 837 ہزار اور 11 ٹن تھی جس کی مالیت 2 ارب اور 14 ملین اور 16 ہزار ہور 317 ڈالر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران ایران اور اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کی شرح پانچ ارب ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر وزن کے لحاظ سے آٹھ فیصد اور قیمت میں38 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لطیفی نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں ای سی او کے 9 ارکان کو ایران کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں وزن میں 22 فیصد اور قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اور ان ممالک سے ایران کو درآمدات میں وزن کے لحاظ سے 20 فیصد  اور قیمت کے لحاظ سے 22 فیصد کمی آئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .