نتن یاہو
-
دنیایائیر لاپیڈ: شاباک کے سربراہ کی برطرفی کا اصل سبب "قطر گیٹ" ہے
تہران (ارنا) صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے شاباک کے سربراہ رونن بار کی برطرفی اور صیہونی حکومت میں پیدا ہونے والے سیاسی اور عدالتی بحران کے بارے میں کہا کہ نیتن یاہو کی ذمہ داری سے فرار اور "قطر گیٹ" کے معاملے کا خوف شاباک کے سربراہ کی جلد بازی اور پراسرارانہ برطرفی کی اصل وجہ ہے۔
-
دنیاایمنسٹی انٹرنیشنل: ہنگری نے نتن یاہو کا استقبال کرکے اسرائیلیوں کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی تائید کی ہے
تہران – ارنا – انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے ہنگری کے نکل جانے کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے، اس اقادم کو جنگی جرائم کا نشانہ بننے والے سبھی مظلوموں سے خیانت قرار دیا ہے
-
دنیاہنگری کا عالمی فوجداری عدالت سے نکلنے کا فیصلہ جنگی مجرموں کی حمایت: حماس
تہران/ ارنا- حماس تنظیم نے ہنگری کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت سے نکلنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
دنیانیتن یاہو نے ہتھیار ڈال دیے/ شاباک کے سربراہ نہیں ہونگے
تہران (ارنا) صیہونی وزیر اعظم نے ملکی دباؤ کے سامنے جھک کر حکومت کی داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) کے سربراہ کے لیے اپنے انتخاب سے انکار کر دیا ہے۔
-
دنیاایمنسٹی انٹرنیشنل: نیتن یاہو کو گرفتار کر کے عالمی عدالت انصاف کے حوالے کیا جائے
تہران (ارنا) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ہنگری کی طرف سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ملک کے دورے کی دعوت دینا بین الاقوامی قانون کی توہین ہے اور بوڈاپیسٹ اسے گرفتار کر کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرے۔
-
عالم اسلامحماس: اندھا دھند بمباری سےصہیونی قیدیوں کی زندگی خطرے میں ہے
تہران - IRNA - حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی بمباری سے صیہونی قیدیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ بیان میں بینجمن نیتن یاہو کے جنگ بندی معاہدے کی ناکامی کو صیہونی وزیر داخلہ کی بلیک میلنگ قرار دیا گیا ہے۔
-
عالم اسلامحماس: قابض حکومت کو غزہ میں اپنے قیدیوں کی جان کی کوئی پرواہ نہیں
تہران (ارنا) صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے حماس نے تاکید کی کہ غاصب حکومت کو غزہ پٹی میں اپنے قیدیوں کی جان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
-
عالم اسلامگیند قابضین کے کورٹ میں ہے، حماس
تہران - ارنا - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ثالثوں کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیند اب قابض حکومت کے کورٹ میں ہے۔
-
عالم اسلامحزب اللہ کے سیکرٹری جنرل: نیتن یاہو کے گھر تک حزب اللہ کے ڈرون کی رسائی مزاحمتی طاقت کا مظاہرہ ہے
تہران (ارنا) لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک بیان میں تاکید کی کہ حزب اللہ طاقتور، مضبوط اور بے شمار صلاحیتوں کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کے گھر حزب اللہ کے ڈرون کی رسائی اسی طاقت کا اظہار تھا۔
-
عالم اسلامغزہ انفارمیشن آفس: کرم ابو سالم کراسنگ کو بند کرنے سے غزہ میں انسانی المیہ مزید بڑھ جائے گا
تہران (ارنا) غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن آفس نے کرم ابو سالم کراسنگ کی مسلسل بندش اور علاقے میں انسانی امداد کی کمی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
-
عالم اسلامیمن کی انصار اللہ: غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں تل ابیب آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا
تہران (ارنا) یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے تل ابیب کو متنبہ کیا ہے کہ اگر غزہ پٹی میں جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو مقبوضہ فلسطینی علاقے آگ کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔
-
دنیااسرائیل: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے Witkoff منصوبے کی منظوری
تہران (ارنا) صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے اتوار کی صبح بتایا کہ بینجمن نیتن یاہو کے زیر صدارت سیکورٹی مشاورت کے اجلاس میں وزیر دفاع، سینئر سیکورٹی حکام اور مذاکراتی ٹیم کی موجودگی میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان میں اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف کے جنگ بندی منصوبے کی منظوری دی جائے۔
-
دنیانتن یاہو قیدیوں کی موت کا ذمہ دار، اسرائیلی قیدیوں کے جنازے ملنے پر صیہونیوں کا ردعمل
تہران/ ارنا- خان یونس میں چار صیہونی قیدیوں کی لاشیں حوالے کیے جانے کے بعد، صیہونی حلقوں میں نتن یاہو اور ان کی حکومت کے خلاف ماحول گرم ہوتا جا رہا ہے۔
-
عالم اسلامحماس کے ترجمان: فیصلہ مزاحمت کے ہاتھ میں ہے / دھمکیوں سے دشمن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا
تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ میدان جنگ کی طرح مذاکرات میں بھی فیصلے اور عمل کی طاقت فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتوں کے ہاتھ میں ہے۔
-
دنیاٹرمپ کی پالیسیاں اسرائیل کو تباہ کردیں گی: ٹائمز آف اسرائیل
تہران/ ارنا- صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے ایک مضمون میں امریکہ کے نئے صدر اور ان کی پالیسیوں اور اسی طرح صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے موقف کے سلسلے میں ایک تفصیلی مضمون شایع کیا ہے جس میں ڈانلڈ ٹرمپ کی غزہ کے سلسلے کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی گئی ہے۔
-
دنیاٹرمپ اسرائیل کا بہترین دوست، ایران سب سے بڑا چیلنج، نتن یاہو
تہران، ارنا- صیہونی وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے موقع پر ڈانلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا سب بڑا دوست قرار دیا۔
-
عالم اسلامرفح پولیس کو نشانہ بنانا جنگ بندی معاہدے کی خطرناک خلاف ورزی ہے، حماس کا انتباہ
تہران (ارنا) اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ آج صبح رفح شہر کے مشرق میں صہیونی ڈرون کے ذریعے انسانی امداد کے داخلے کو یقینی بنانے کے ذمہ دار پولیس عناصر پر کیا گیا بزدلانہ حملہ، جس کے نتیجے میں3 افراد شہید ہوئے، جنگ بندی معاہدے کی صریح اور خطرناک خلاف ورزی ہے۔
-
دنیاامریکہ، بین الاقوامی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر پر پابندی
تہران (ارنا) امریکی محکمہ خزانہ نے صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ پر جنگی جرائم کا الزام لگانے پر بین الاقوامی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
-
دنیاصیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
تہران - ارنا - صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے کئے۔
-
عالم اسلامحماس کے عہدیدار: نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں
تہران (ارنا) حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
دنیانتن یاہو کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری
تہران (ارنا) آج صبح، ایک ماہ کے وقفے کے بعد، فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے بزک - والا کے نام سے مشہور کیس 4000 پر دوبارہ سماعت شروع کردی ہے۔
-
عالم اسلامشمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی حماس کی فتح اور اسرائیل کی مکمل شکست کے مترادف ہے: بین گویر
تہران (ارنا) صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے مستعفی ہونے والے جنگی جنون میں مبتلا شدت پسند وزیر نے پیر کے روز شمالی غزہ پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کی تصاویر کو حماس تحریک کی فتح اور تل ابیب کی طرف سے مکمل ہتھیار ڈالنے سے تعبیر کیا ہے۔
-
عالم اسلامنیتن یاہو کے دفتر کا اعلان: شمالی غزہ پٹی کے رہائشی آج سے واپس آئیں گے
تہران (ارنا) صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی غزہ پٹی کے رہائشیوں کو آج (پیر) صبح واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
-
دنیاحماس کے مطالبات تسلیم کرنے پر بین گویر کی نیتن یاہو پر شدید تنقید
تہران (ارنا) داخلی سلامتی کے عہدے سے مستعفی ہونے والے صیہونی وزیر ایتمار بین گویر نے صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے حماس سے وابستہ مسلح مزاحمت کاروں کے سینکڑوں افراد کو رہا کیا ہے۔
-
دنیاپولینڈ نیتن یاہو کو گرفتار کرے، اقوام متحد کی خصوصی رپورٹر کا مطالبہ
تہران - ارنا - اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ پولینڈ کو بین الاقوامی انصاف کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو دورہ وارسا کی صورت میں گرفتار کر لینا چاہیے۔
-
عالم اسلامشمالی غزہ میں قید زیادہ تر صیہونی لاپتہ ہوچکے ہیں، القسام بریگیڈ
تہران/ ارنا-عزالدین قسام بريگیڈ کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شمالی غزہ میں قید زیادہ تر صیہونی لاپتہ ہوچکے ہیں۔
-
دنیاصیہونی پولیس کا نیتن یاہو کے مخالفین کے ساتھ تصادم
تہران (ارنا) صیہونی پولیس نے ہفتے کے روز یروشلم میں صیہونی مظاہرین پر حملہ کردیا۔ یہ مظاہرین غزہ میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
-
دنیاحماس کے ساتھ ساتھ جلد از جلد قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے، صیہونی قیدیوں کے گھروالوں کا مطالبہ
تہران/ ارنا- غزہ میں قید صیہونی خاتون فوجی "لیری الباج" کے آج کے ویڈیو پیغام کے بعد، صیہونی قیدیوں کے گھروالوں کی انجمن نے ایک بیان جاری کیا ہے۔
-
عالم اسلامنیتن یاہو کے خلاف پھر مظاہرہ
تہران-ارنا- ہزاروں صیہونیوں نے ایک بار پھر نتن یاہو کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔
-
دنیاتل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف زبردست مظاہرے
تہران (ارنا) صیہونیوں نے غزہ پٹی سے تمام صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی نااہل کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔