امریکہ، بین الاقوامی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر پر پابندی

تہران (ارنا) امریکی محکمہ خزانہ نے صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ پر جنگی جرائم کا الزام لگانے پر بین الاقوامی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے کنٹرول دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات (OFAC)  کی جانب سے پابندیوں میں شامل افراد کی تازہ ترین فہرست میں برطانوی نژاد کریم خان (کریم اسد احمد) کا نام بھی شامل ہے۔

نومبر 2024 میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ پٹی میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .