4 فروری، 2025، 9:52 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85739694
T T
0 Persons

لیبلز

حماس کے عہدیدار: نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں

تہران (ارنا) حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 تحریک حماس کے ایک سیئنر عہدیدار محمود مرداوی نے الجزیرہ کو بتایا کہ صیہونی حملہ آوروں کا منصوبہ صرف مقبوضہ فلسطین تک محدود نہیں ہے بلکہ ان کے اقدامات اور جارحیت خطے سے باہر وسیع منصوبوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو مشرق وسطیٰ کے حوالے سے امریکہ کے موقف کو تبدیل کرنے کے درپے ہیں۔

مرداوی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نیتن یاہو کو مذاکرات کی میز کے پیچھے بیٹھنے پر مجبور کیا جائے گا اور غاصبوں کے ساتھ معاہدے کی کارروائی برابری کے اقدامات پر ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاہدہ حملہ آور غاصبوں کو فوجی آپریشن کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور رفح کراسنگ کو کنٹرول کرنے کی کسی بھی تجویز پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .