پولینڈ نیتن یاہو کو گرفتار کرے، اقوام متحد کی خصوصی رپورٹر کا مطالبہ

تہران - ارنا - اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ پولینڈ کو بین الاقوامی انصاف کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو دورہ وارسا کی صورت میں گرفتار کر لینا چاہیے۔

 البانیز نے جمعہ کے روز کہا کہ "بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ  ایسے افراد کو گرفتار کریں جن کے لیے مذکورہ عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پولینڈ، جس نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو گرفتار نہ کرنے پر منگولیا کے اقدام کی مذمت کی ہے، نیتن یاہو کو گرفتار کرے کیوں کہ قوانین کا من پسند نفاذ کثیرالجہتی اور بین الاقوامی انصاف کی عالمگیریت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

دریں اثنا، پولش دارالحکومت وارسا میں جمعہ کو  سیکڑوں افراد نے نیتن یاہو کو استثنیٰ دینے اور انہیں گرفتار نہ کرنے کے سرکاری  فیصلے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .