نتن یاہو ایران کے خلاف آئی اے ای اے کے تنکے کا سہارا لے رہے ہیں!

تہران/ ارنا- صیہونی حکومت نے ایران پر صحافتی اور سفارتی دباؤ ڈالنے کے لیے آئی اے ای اے کی تازہ مبینہ رپورٹ کا سہارا لیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان کے بقول ایٹمی ہتھیار بنانے کے پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے۔

نتن یاہو کے دفتر نے دعوی کیا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی

کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ان کے بقول پرامن نہیں لہذا عالمی برادری کو فوری طور پر اقدام کرنا چاہیے۔

ایٹمی ہتھیاروں کے مالک اور 50 ہزار سے زیادہ عام فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے نتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ایک عالمی خطرہ ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت بارہا اعلان کرچکی ہے کہ ملک میں تیار شدہ 60 فیصد افزودہ یورینیم محض صنعتی اور طبی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور ایران کے دفاعی ڈاکٹرائن اور اصولوں میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .