روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق، یہ حملے مورمانسک اور ایرکوتسک علاقوں میں واقع ایئربیسز پر متعدد ڈرون طیاروں کے ذریعے کیے گئے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ کوئی جانی ضیاع نہیں ہوا ہے اور متعدد ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یوکرینی ذرائع اور بعض غیررسمی رپورٹوں کے مطابق، سائیبیریا میں واقع روس کے بمبار طیاروں کے ایک ایئربیس پر حملہ ہوا اور متعدد بمبار طیارے تباہ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو فوٹیج میں روس کے متعدد اسٹریٹیجک بمبار طیاروں کو جلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک یوکرینی انٹیلی جنس ذریعے نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے قومی انٹیلی جنس کے ادارے SBU کے حملے میں 40 ٹی یو 95 اور ٹی یو 22 بمبار طیاروں کو تباہ کیا گیا ہے جنہیں یوکرین پر حملوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔
بعض ذرائع کے مطابق جن ڈرون طیاروں کے ذریعے یہ حملے کیے گئے ان کا لانچ پیڈ ایک ٹرک تھی۔
آپ کا تبصرہ