یوکرین
-
سیاستبرطانیہ ، فرانس، ہالینڈ اور جرمنی کے سفارت خانوں کے سربراہوں کی ، ایران کی وزارت خارجہ میں طلبی
تہران- ارنا- یورپی فریقوں کے غیر روایتی اور غیر تعمیری بیانات کے بعد برطانوی، فرانسیسی، ڈچ اور جرمن سفارت خانے کے سربراہوں کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
-
سیاستکنعانی: ایران کبھی بھی روس اور یوکرین کے تنازعہ کا حصہ نہیں رہا
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران کے آغاز سے اب تک ، اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی اس تنازعہ اور فوجی کشمکش کا حصہ نہیں رہا ہے اور اس نے ہمیشہ اس بحران کو ختم کرنے کے لیے دو طرفہ مذاکرات اور سیاسی راہ حل کی حمایت کی ہے۔
-
سیاستروس کو بیلسٹک میزائل دینے کے دعوے پر اقوام متحدہ میں ایران کی نمائندگی کا ردعمل
نیویارک - ارنا - روس کو بیلسٹک میزائل دینے کی مبینہ رپورٹوں کے جواب میں اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے تنازعہ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
-
سیاستایران: یوکرین میں جنگ طولانی ہونے کی وجہ امریکہ اور اس کے اتحادی
نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے یوکرین تنازعہ میں تہران کے کردار کے بارے میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے "بے بنیاد اور گمراہ کن" الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس ناقابل تردید حقیقت کو چھپا نہیں سکتے کہ مغرب خاص طور پر امریکہ کی جانب سے جدید ترین اسلحے کی ترسیل کی وجہ سے یوکرین کی جنگ طولانی ہوئی ہے اور عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
-
سیاستکنعانی: روسی فوجیوں کو ٹریننگ دینے کے لئے یوکرینی سرحد کے اندر ایک ایرانی فوجی کی موجودگی کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے روسی فوجیوں کو ٹریننگ دینے کے لئے یوکرینی سرزمین کے اندر ایک ایرانی فوجی کی موجودگی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے
-
دفاعایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں ایرانی ڈرونز کی دھوم
تہران (ارنا) "فاؤنڈیشن فار دی ڈیفنس آف ڈیموکریسیز" نے وائٹ ہاؤس کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی ڈرون یوکرین اور اسرائیل سے بہت آگے جا چکے ہیں اور کم از کم دو دیگر براعظموں میں دیکھے گئے ایرانی ڈرون بین الاقوامی تنازعات میں ایرانی ہتھیاروں کی صلاحیت کے عکاس ہیں۔
-
سیاستاقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایرانی طلبا کا احتجاج
مشہد (ارنا) آج بروز جمعہ، مشہد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے طلباء نے پیرس 2024 کے اولمپک گیمز میں صیہونی کھلاڑیوں کی شرکت کے خلاف احتجاج کیا۔
-
پاکستانپاکستان یوکرین امن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا، ممتاز زہرا
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے یوکرین امن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
-
یورپی اور نیٹو سیاستدانوں کے بیانات کے پر روسی وزیر خارجہ کا ردعمل
دنیاروس کو کسی ملک پر حملہ کرنے کی نہ کوئی خواہش ہے اور نہ ضرورت، سرگئی لاوروف
تہران (ارنا) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یورپی یونین اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سیاستدانوں کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کو کسی پر حملہ کرنے کی کوئی خواہش یا ضرورت نہیں ہے۔
-
عالم اسلامفلسطینیوں کے قتل میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی شراکت!
تہران (ارنا) انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی تصاویراس بات کا ثبوت ہیں کہ یوکرین میں لائے گئے کرائے کے امریکی فوجی غزہ پر حملے میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
سیاستماسکو میں دو ڈرون تباہ، شدید دھماکہ، کچھ عمارتوں کو نقصان
ماسکو- ارنا- روس کے دار الحکومت ماسکو میں دھماکے کی بھیانک آوازیں سنی گئيں اور پھر بتایا گیا کہ یہ دھماکے، دو حملہ آور ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کی وجہ سے ہوئے تھے۔
-
سیاستبے بنیاد الزامات کے بجائے نیٹو، اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے، ایران
تہران- ارنا- برسلز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے نیٹو کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔
-
سیاستبین الاقوامی عدالت میں ایران کے خلاف مقدمہ ، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے بیان جاری کر دیا
تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے یوکرین کے طیارے کے سلسلے میں کینیڈا، یوکرین ، سویڈن اور برطانیہ کی جانب سے بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کئے جانے کے سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے اپنا موقف واضح کیا ہے ۔
-
سیاستواشنگٹن ، یوکرین جنگ کو طویل اور پیچیدہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے ، ترجمان وزارت خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین کو کلسٹر بم دینے کا امریکی فیصلہ یہ ثابت کرتا ہے کہ واشنگٹن ، یوکرین کی جنگ کو جاری رکھنے اور پیچیدہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
-
سیاستایران یوکرین جنگ میں کسی فریق کو فوجی مدد فراہم نہیں کرتا ہے: امیرعبداللہیان
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران ان کے درمیان جنگ میں کسی فریق کو فوجی مدد فراہم نہیں کرے گا۔
-
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ:
سیاستیوکرین اور بعض ممالک میں امریکی فوجی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کے بارے میں خبریں تشویشناک ہیں
تہران، ارنا – ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین اور بعض ممالک میں امریکی فوجی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں بہت تشویشناک ہیں۔
-
سیاستایران کی یوکرائنی بحران کے حل اور تصفیہ کیلئے چین کی تجویز کی حمایت
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر ایک بیان میں اس بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے چین کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا۔
-
سیاستایران یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلیے ایک بین الاقوامی گروپ بنانے کا خیرمقدم کرتا ہے: ایرانی سفیر
تہران، ارنا – اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایران یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلیے ایک بین الاقوامی گروپ کے قیام کی حمایت اور خیر مقدم کرتا ہے۔
-
سیاستایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی تہران میں ملاقات
تہران، ارنا - ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے روس کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔
-
سیاستیوکرائنی اہلکار کے ایران مخالف تبصرہ مشتبہ ہے: کنعانی
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی صوبے اصفہان میں وزارت دفاع کی ایک تنصیب پر حالیہ حملے کے بارے میں یوکرین کے صدارتی دفتر کے ایک مشیر کے مخالفانہ اور اشتعال انگیز موقف مشتبہ ہیں۔
-
سیاستایران میں یوکرین کے ناظم الامور کی طلبی
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ نے صوبے اصفہان میں وزارت دفاع کی ایک تنصیب پر حالیہ دہشت گردانہ حملے پر یوکرین کے صدارتی دفتر کے مشیر کے عجیب اور متعصبانہ موقف کے بعد یوکرین کے ناظم الامور کو تہران میں طلب کیا۔
-
سیاستایران کا مہلک ہیلی کاپٹر حادثے پر یوکرین کیساتھ تعزیت کا اظہار
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیف میں مہلک ہیلی کاپٹر کے حادثے پر یوکرین کی حکومت اور قوم کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
-
سیاستیوکرینی وزیر داخلہ اور ان کے نائب جاں بحق ہوگئے
تہران، ارنا - یوکرینی وزیر داخلہ 'دنیس موناستیریسکی' اپنے نائب کے ساتھ کیف کے قریب ہیلی کاپٹر کے گرنے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
-
معیشتایرانی معیشت کی ترقی 2022 میں تقریباً 3 فیصد تک پہنچ جائے گی: عالمی بینک
تہران، ارنا - عالمی بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں گزشتہ سال اسلامی جمہوریہ ایران میں اقتصادی ترقی کا تخمینہ 2.9 فیصد لگایا ہے اور توقع ہے کہ 2023 میں ایرانی معیشت 2.2 فیصد بڑھے گی۔
-
سیاستیوکرین کے صدر کے بیانات پر ایران کا رد عمل
تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ زیلنسکی کو ان ممالک کے رہنماؤں جو امریکی حمایت سے خوش ہیں، کی قسمت سے سبق لینا چاہیے۔
-
سیاستایران کیجانب سے روس کو ہتھیار بھیجنے کا الزام بے بیناد ہے: روسی مندوب
تہران۔ ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب اور نمائندے "واسیلی نبنزیا" نے ایران کیجانب سے روس کو ہتھیار بھیجنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کا صنعتی اور ملٹری کمپلیکس دوسروں کی مدد کے بغیر اپنے مقاصد حاصل کر سکتا ہے۔
-
سیاستایران بلقان خطے کی حمایت جاری رکھے گا: امیرعبداللہیان
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بلقان، بوسنیا اور ہرزیگووینا کی حمایت جاری رکھے گا۔
-
سیاستیوکرین میں جنگ کی جڑیں نیٹو کی مشرق کی طرف پھیلی ہوئی ہیں: امیرعبداللہیان
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کی جڑیں نیٹو کی مشرق میں توسیع کی غلط پالیسی میں پیوست ہیں، ایران کی جانب سے روس کو یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے ہتھیار بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد الزام ہے۔
-
سیاستایران نے روس سے یوکرین کو ہرجانہ وصول کرنے کی قرارداد کے خلاف ووٹ کیوں دیا؟
تہران۔ ارنا۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے یوکرین کے تنازعے کے نقصانات کے اندراج اور معاوضے کے لیے ایک میکنزم تشکیل دینے کی قرارداد سے متعلق کہا کہ اگر وہاں کی خلاف ورزیوں کو رجسٹر کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے میکنزم تشکیل دینے کا ارادہ ہے یہ بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک عالمگیر طریقہ کار ہونا ہوگا جس میں صدام جیسی مجرمانہ حکومتوں کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور کیمیائی ہتھیاروں کی فراہمی سمیت تمام واقعات شامل ہوجائیں۔
-
بلغاریہ کے وزیر خارجہ سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران؛
سیاستہم نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کیلئے کوئی ہتیھار نہیں دیا ہے: امیر عبداللہیان
تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بلغاریہ کے ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق ہمیں ہتھیاروں کی برآمد اور درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن ہم نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کرنے کے لیے کوئی ہتھیار نہیں دیا۔