محمد باقر قالیباف نے جو آج شام تہران کے وقت کے مطابق وینزویلا پہنچنے ہیں، ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کو آئے وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان خیل پینتو سے کہا کہ تہران اور کراکاس عالمی سامراج اور استکباری طاقتوں کے مقابلے کے میدان میں ایک ہی محاذ پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوموں کے درمیان اختلاف ڈالنا سامراجی طاقتوں کا پرانا حربہ ہے اور آج کا دورہ بھی انہیں سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے انجام پایا ہے۔
اسپیکر قالیباف نے کہا کہ ایران سے وینزویلا کی پرواز 17 گھنٹے طویل ہے لیکن ہمارے دل ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں کیونکہ ہمارے دوست بھی ایک ہیں اور ہمارے دشمن بھی لہذا باہمی تعلقات کو فروغ دینا بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
اس موقع پر وینزویلا کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب کو امام خمینی (رح) کا معجزہ قرار دیا اور کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت ایران کے دشمنوں نے ہر حربہ آزما لیا لیکن، تہران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہ کرسکے۔
وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ایران کی کامیابی کو وینزویلا کی کامیابی قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ