محمد باقر قالیباف
-
سیاستایرانی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر: ہم امریکہ کے کسی خط کا انتظار نہیں کر رہے
تہران (ارنا) ایران کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے کسی خط کا انتظار نہیں کر رہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کو مضبوط بنانا ہی پابندیوں کو بے اثر کرنے اور انکے خاتمے کا حل ہے۔
-
سیاستجو ملک اپنی سلامتی کے لیے دوسروں پر بھروسا کرتے ہیں وہ ناکامی سے دوچار ہوتے ہیں
تہران (ارنا) ایران کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دنیا نے مشاہدہ کیا ہے کہ جو ملک اپنی سلامتی اور ترقی کے لیے دوسروں پر بھروسہ کرے یا استکباری طاقتوں سے امید رکھے وہ ناکامی سے دوچار ہوتا ہے۔
-
سیاستایران واپسی سے پہلے محمد باقر قالیباف اور سید عباس عراقچی کی شیخ نعیم قاسم سے ملاقات، لبنان
تہران (ارنا) نیوز ذرائع نے بتایا کہ ایران نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اور وزیر خارجہ نے بیروت کے حالیہ دورے کے دوران لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔
-
سیاستایران کے ساتھ تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں، لبنان کے صدر
تہران (ارنا) لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ تعمیری اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔
-
سیاستایران سن 2027-28 میں ایشین انٹرپارلیمانی اسمبلی کا صدر مقرر
تہران/ ارنا- ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف باکو میں ایشین بین پارلیمانی اسمبلی اے پی اے کے اجلاس میں شرکت کے بعد تہران پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سن 2027-2028 میں اے پی اے کی صدارت تہران کے حوالے کی جائے گی۔
-
سیاستتہران سوڈان میں قیام امن اور مستحکم اقتدار اعلی کا خواہاں، سوڈان کے وزیر خارجہ سے اسپیکر قالیباف کی ملاقات
تہران/ ارنا- اسپیکر قالیباف نے پیر کے روز سوڈان کے وزیر خارجہ علی یوسف احمد الشریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
سیاستایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر: دنیا صیہونی حکومت کو سزا دے
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو مجرم صیہونی حکومت کو سزا دینے اور فلسطینی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔
-
تصویرعمان کے چیف جسٹس کی اسپیکر قالیباف سے ملاقات اور گفتگو
عمان کے چیف جسٹس خلیفه بن سعید بن خلیفه البوسعیدی ایک وفد کے ہمراہ دورہ تہران پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
-
سیاستصیہونی حکومت کے مقابلے میں عالم اسلام کا اتحاد ضروری: اسپیکر قالیباف
پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے عمان کے چیف جسٹس خلیفہ بن سعید بن خلیفہ البوسعیدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
سیاستقالیباف: صہیونی حکومت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی معمول کی حرکت نہ بننے پائے
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے شام میں تکفیری گروہوں کی نقل و حرکت کی طرف سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ان گروہوں کی نقل و حرکت صیہونی حکومت کے اہداف کے لئے ہے اور اس صورتحال میں ہمیں علاقائی صورت حال کے مطابق تبدیلیوں پر نظر رکھنا چاہیے"
-
سیاستشام کے پڑوسیوں کو ہوشیار رہنا چاہیے/ شام کی حکومت اور عوام کے لیے ایران کی حمایت
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دہشت گرد تکفیری گروہوں کی نئی حرکتیں امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہیں اور شام کے پڑوسیوں کو ہوشیار رہنا اور ان کے عزائم کے جال میں پھنسنے سے بچنا چاہیے۔
-
عالم اسلامیحیی سنوار کی شہادت استقامت جاری رہنے کی علامت: اسپیکر قالیباف
تہران/ ارنا- پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آج غاصب دشمن اپنی پوری طاقت کے ساتھ علاقے میں موجود ہے اور اب انہیں فرصت دینے کا موقع نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک کو اسلامی استقامتی محاذ کی حمایت کرنا ہوگی۔
-
سیاستخلیج فارس میں ایران کے جزیرے ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں/ ایرانی عوام کے صبر کو آزمایا نہ جائے: اسپیکر قالیباف
تہران/ ارنا- پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے جزیروں کے بارے میں یورپی یونین اور دیگر بیان بازوں کو جان لینا چاہیے کہ ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں اور کسی میں بھی اس بات کی جرات نہیں کہ اس مسلّم حقیقت کے خلاف کچھ کر سکے۔
-
سیاستامت مسلمہ کا اتحاد غزہ کے عوام کی سب سے بڑی ڈھارس ہے۔
مشہد (IRNA) اسپیکر پارلمنٹ محمد باقر قالی باف نے شیعہ سنی اتحاد کو غزہ کے عوام کے لیے سب سے بڑی ڈھارس قرار دیا ہے۔
-
سیاستفضائی راستے سے جنگ کے متاثرین اور زخمیوں کو مدد کرنے کے لیے تیار ہیں: لبنان کو اسپیکر قالیباف کی پیش کش
تہران/ ارنا- اسپیکر قالیباف نے اپنے دورہ بیروت کے موقع پر کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت، لبنانی انتظامیہ کی نگرانی میں لبنان کے جنگ زدہ اور پناہ گزین شہریوں تک امداد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سامان تیز رفتاری کے ساتھ ایک پرامن فضائی کوریڈور کے ذریعے اور وسیع پیمانے پر منتقل کیا جائے گا۔
-
سیاستقالیباف نے بیروت کے نواح میں صیہونی بمباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
تہران (ارنا) ایران کی اسمبلی کے اسپیکر نے لبنان میں جنوبی بیروت کے مضافات میں بمباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
-
دفاعایران پر جارحیت کا سوال تک نہیں اٹھتا: اسپیکر قالیباف
تہران/ ارنا- اسپیکر قالیباف نے زور دیکر کہا ہے کہ ہماری دفاعی طاقت متحرک ہے جس کی بنیاد پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
-
سیاستسلامتی کونسل صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے، اسپیکر
تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے دنیا بھر کے اسپیکروں ، سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام ایک پیغام میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے سد باب کی ذمہ دار قرار دیا کہ جو امریکہ کی براہ راست حمایت سے جاری ہے۔
-
سیاستصیہونی حکومت کے جرائم نسل کشی ، وہ سزا کا انتظار کرے ، ایران کے اسپیکر
تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے غزہ میں تابعین اسکول کے نمازیوں پر صیہونیوں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم بیک وقت انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی اور جنگی جرائم ہیں۔
-
سید حسن نصر اللہ کے نام قالیباف کا پیغام
سیاستصیہونی حکومت نے ایک بار پھر اپنی جارحانہ اور بربر فطرت کا مظاہرہ کیا
تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں بیروت اور تہران میں صیہونی حکومت کے جرائم اور غزہ میں بچوں کے قتل عام نے ایک بار پھر ان ناجائز بنیاد پر کھڑے دہشت گردوں کی بربریت اور جارحانہ ماہیت کو پوری دنیا کے سامنے واضح کر دیا۔
-
سیاستقالیباف: صحیح وقت اور صحیح جگہ پر ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ہمارا فرض
تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے اسماعیل ہنیہ کے قتل اور شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس جرم کا صحیح وقت اور صحیح مقام پر جواب دیں۔
-
سیاستاسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ، اپنے شہید برادر کے خون کو معاف نہيں کرے گا، قالیباف
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ، اپنے شہید برادر کے خون کو معاف نہيں کرے گا۔
-
سیاستنئے صدر کی تقریب حلف برداری میں آئے مہمانوں کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات
تاجک صدر امامعلی رحمان، کرغزستان کے نائب وزیر اعظم باکیت توربایف، قزاقستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مولن آشیمبایف، اور مالی پارلیمنٹ کے اسپیکر ملک جاؤ، جو نئے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران آئے ہیں، منگل کی صبح (30 جولائی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
معیشتڈالر پہ انحصار کا خاتمہ ابھرتی ہوئی معیشتوں پر امریکی دباؤ کا خاتمہ، قالیباف
تہران (ارنا) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عالمی تجارت میں برکس کے رکن ممالک کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں متبادل کرنسیوں کا استعمال ابھرتی ہوئی معیشتوں پر امریکیدباؤ کو روک دے گا۔
-
سیاستایران برکس کے ساتھ تعلقات میں توسیع کا خواہاں ، اسپیکر
تہران-ارنا- برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ ہونے سے قبل مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے برکس ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا یہ بہت اچھا موقع ہے
-
تصویرتہران، "غزہ؛ مظلوم اور مستحکم" بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 35ویں برسی کے موقع پر تہران میں غزہ کے سلسلے میں ایک کانفرنس منعقد کی گغی جس میں ایران اور دنیا کے مختلف ممالک کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف، عبوری وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری، امام خمینی (رح) کے پوتے سید حسن خمینی اور دیگر اعلی عہدے داروں نے بھی شرکت کی تھی۔
-
سیاستڈاکٹر محمد باقر قالیباف پارلیمنٹ کے 12ویں دور کے اسپیکر منتخب
تہران/ ارنا- پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے نئے دور میں، 198 ارکان پارلیمنٹ نے تہران کے عوام کے منتخب رکن، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو ایک سال کے لئے اسپیکر کا عہدہ سونپ دیا۔
-
سیاستمجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کی ہنگامی نشست، صدارتی انتخابات 28 جون کو منعقد ہوں گے
تہران/ ارنا- پیر کے روز عبوری صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف جسٹس کی ہنگامی نشست منعقد ہوئی جس میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا تعین کیا گیا۔
-
سیاستمختلف ملکوں کے اسپیکروں نے کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی
تہران-ارنا- قطر، متحدہ عرب امارات، عمان، شام، ترکیہ اور ٹیونیشیا کے اسپیکروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلام کے سربراہ سے الگ الگ رابطہ کرکے گزشتہ روز کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
-
تصویرایران، معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے خاص پروگرام
معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تہران میں ایک خاص پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شرکت کی۔