فرانس کے خبررساں ادارے نے بتایا ہے کہ بنگلادیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف گزشتہ سال کے خونیں واقعات میں مرکزی کردار ادا کرنے پر مبنی کیس دائر کردیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کی بین الاقوامی فوجداری عدالت نے شیخ حسینہ کو منظم حملوں میں ملوث قرار دیا ہے۔
چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے کہا ہے کہ ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا گیا کہ گزشتہ سال کے حملے منظم، وسیع اور ہماہنگی کے ساتھ انجام پائے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملزمہ نے ملک کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور پارٹی کے مسلح ارکان کو مظاہرین کو کچلنے کا حکم دیا تھا۔
محمد تاج الاسلام نے 77 سالہ شیخ حسینہ کو طلبا کے وسیع مظاہروں کو کچلنے اور اپنے پارٹی ممبران کو سازش کے ذریعے قتل عام کروانے اور قتل عام کو روکنے میں ناکامی کے لیے ملزم ٹہرایا ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے گزشتہ سال کے وسیع مظاہروں میں 1400 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ