ٹرمپ اسرائیل کا بہترین دوست، ایران سب سے بڑا چیلنج، نتن یاہو

تہران، ارنا- صیہونی وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے موقع پر ڈانلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا سب بڑا دوست قرار دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سے تل ابیب میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نتن یاہو نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں آنے والے صدور میں ٹرمپ اسرائیل کا بہترین دوست ثابت ہوا ہے اور امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیل سے مستقل حمایت ان کے بقول جاری رہے گی۔

صیہونی وزیر اعظم نے ایران کے بارے میں بات چیت کی جانب اشارہ کیا اور دعوی کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب ان کے بقول ایران کے بارے اپنا مشن پورا کرکے رہیں گے۔

نتن یاہو نے بقول ان کے ایران کے چینلنجوں کے سامنے اسرائیل اور امریکہ کے اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ ایران سے زیادہ اہم کوئی بھی موضوع نہیں ہے۔

صیہونی وزیر اعظم نے مزید دعوی کیا کہ تمام قیدیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں حماس کے لیے ان کے بقول جہنم کے دروازے کھولنے پر ٹرمپ کے ساتھ یکساں اسٹریٹیجی رکھتے ہیں۔

نتن یاہو نے اپنے خلاف عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کو بھی غلط بنیادوں پر ہونے کا دعوی کیا۔

نتن یاہو کے یہ دعوے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس شخص کے لیے گرفتاری وارنٹ جاری ہوگیا ہے۔

صیہونی وزیر اعظم اور سابق وزیر جنگ پر جنگی جرائم کے ارتکاب کے لیے گرفتاری وارنٹ جاری ہوگیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .