تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں مجاہد کبیر شہید فی سبیل اللہ سید حسن نصراللہ اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ایران کے جنرل نیل فروشان اور دیگر شہدا کی مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گيا۔ اس مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی بھی اعلی حکام کے ساتھ شریک ہوئے۔
تہران-ارنا- رہبر انقلاب اسلامی نے " اسلامی امت" کی گراں قدر شناخت کی حفاظت کو ضروری قرار دیا اور اسلامی اتحاد کی اہمیت اور اسے کمزور کرنے کی مخاصمانہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ " اسلامی امت " کی بات کو کبھی نہيں بھولنا چاہیے۔
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے علی آقا بابائی کے گھر جاکر تعزیت پیش کی اور کہا: ان شہیدوں کا پاکیزہ خون، مزاحمتی محاذ کی عزت و سر بلندی اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی ذلت کا باعث بنا۔
تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے فلسطین کو عالم اسلام کا اہم اور مرکزی مسئلہ قرار دیا اور فلسطینی عوام کے خلاف جرائم خاص طور پر غزہ میں انسانی المیہ کو روکنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے موثر کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔